

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ بے صبری ہمیشہ بے خبری اور بے علمی کی وجہ سے ہوتی ہے جیسا کہ جناب خضر علیہ السلام کے واقعہ میں ہے کہ جناب خضر علیہ السلام نے جناب موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا قال انک لن تستطیع معی صبراً آپ ہمارے معاملے میںصبر کی استطاعت نہیں رکھتے اس پر جناب موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا قال ستجدنی انشا ء اللہ صابراً آپ انشاء اللہ مجھے صابر پائیں گے لیکن اس عہد اورقول کے بعد بھی وہ صبر نہ کرسکے کیونکہ وہ ان رازوں سے بے خبر تھے چونکہ ان کا علم جناب خضر علیہ السلام کے علم سے کم درجے کا تھا اس لئے وہ ان کے افعال پر اعتراض کر بیٹھے اور وہ بھی ایک مرتبہ نہیں بلکہ تین مرتبہ… یعنی بے صبری وہاں پیدا ہوتی ہے جہاں صاحب ابتلا کا علم رسائی نہ کر سکے کوئی جتنا جتنا صاحب علم ہوگا وہ اتنا ہی زیادہ صبر کرنے والا ہوگا اسی علم کی بنیاد پر صابرین کے اقسام کا تعین ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار