

Loading content...
دوسرے نمبر پر تھی معیت حبی اس میں وجود ساتھ ہویا نہ ہو ہمدردی ساتھ ہوتی ہے جیسا کہ کسی بھی مقام پر کوئی مقابلہ ہو رہا ہو تو آپ کی ہمدردیاں کسی نہ کسی کے ساتھ ہوہی جاتی ہیں اسی طرح جب الیکشن ہوتا ہے دو فریق آپس میں لڑتے ہیں یا جہاں بھی دھڑے بندی ہوتی ہے تو ہر انسان کسی نہ کسی فریق کی حمایت میں سوچتا ہے اس کی دلی ہمدردی کسی نہ کسی کے ساتھ ہوتی ہے اسی لئے اللہ د نے فرمایا کہ جب کسی کو آزمایا جاتا تو اس میں دو دھڑے ہوجاتے ہیں ایک بے صبر اور دوسرا صابرین کا دھڑا ہوتا ہے اور اس میں اللہ د کی کلی ہمدردیاں صابرین کے ساتھ ہوتی ہیں وہ انہیں پسند کرتا ہے وہ انہیں محبوب رکھتا ہے اس پر بہت سے مفسرین نے بات کی ہے اس لئے میں اسے ترک کرتا ہوں یہ صبر کا موضوع اتنا بڑا ہے کہ اسے ہمہ پہلو بیان کرنے کیلئے کئی عشرے درکار ہیں اور میں اسے اسی ایک مجلس میں سمیٹنا چاہتا ہوں جو ایک ناممکن کام نہیں تو مشکل ضرور ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار