

Loading content...
معیت وجودی یعنی اپنے وجودحقیقی کے ساتھ کسی کی معیت میں ہونا جیساکہ میں نے اسم الحجت عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی تشریحی چودہ مجالس میں آپ کے سامنے عرض کیا تھا کہ الحجة قبل الخلق و مع الخلق و بعد خلق کا مطلب کیا ہے؟ اس کے ضمن میں یہ بھی عرض کیا تھا کہ معیت وجودی کے لحاظ سے ہر حجت پوری کائنات کے ساتھ ہمہ وقت موجود رہتی ہے یعنی یہ واجب الوجود ذات یعنی اللہ د کے قرب کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ ان کا قرب اِلٰہی کلی ہے جزوی نہیں ہے اور قرب اِلٰہی کلی کی یہ صفت ہے کہ وہ اپنے مقرب ]جس کے وہ قریب ہے[ کے ہر پہلو سے قریب ہوتا ہے اس لئے جہاں جہاں اللہ د کا وجودِ واجب موجود ہوگا وہاں اس کے مقربین کا وجود موجود ہونا لازم ہوگااس طرح نحن اقرب الیہ من حبل الورید… میں نحن جمع کا صیغہ ان مقربین کو شامل کرتا ہے کہ جو اللہ کی قربیت کی وجہ سے موجود ہوتے ہیں…میں اس پر مقربین کے عنوان میں تفصیل سے بات کرچکا ہوں اس لئے یہاں اس کا اعادہ نہیں کرنا چاہتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار