

Loading content...
اس کے بارے میں بھی یہی عرض کروں گا کہ یہ بھی ایک کثیرالاستعمال لفظ ہے اسے بھی بچہ بچہ بغیر معنی سمجھے کثرت سے بولتا ہے اور یہ بھی محاورات کی زینت لفظ ہے جیسا کہ کہاجاتا ہے کہ صبر کا پھل میٹھا ہوا ہے اسی طرح کے عربی، فارسی، اردو، سرائیکی، انگلش وغیرہ میں یہ لفظ محاورات میں استعمال ہوتا ہے اہل لغت نے اس کے ستر70 سے بھی زیادہ معانی لکھے ہیں مگر جب ان سارے معانی میں قدر مشترک تلاش کرتے ہیں تو اس میں پابندی کا تصور ہمیں ضرور نظر آتا ہے یعنی کوئی ایسی چیز جو انسان کو کسی امر سے ہلنے نہ دے جیساکہ صبر کے معنی ضمانت کے بھی ہیں کیونکہ جو کسی چیز کا ضامن ہوتا ہے وہ اپنی بات کا پابند ہوتا ہے اسی طرح جب ہم کلام اِلٰہی میں اس کے موارد کو دیکھتے ہیں تو وہ بھی کئی طرح کے نظر آتے ہیں یعنی یہ لفظ صبر کلام اِلٰہی میں کئی معنی میں وارد ہوا ہے مثلاً
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار