

Loading content...
جب ہم اس لفظ کا مادہ دیکھتے ہیں تو وہ ہے نَوَی… نِیَّةً نویً کے معنی ہیں کسی بھی چیز کی گٹھلی… یعنی اس کے جتنے بھی معنی ہیں ان میں گٹھلی کا تصور ضرور موجود ہوگا جیسا کہ ہم بھی یہ جانتے ہیں کہ جملہ اعمال ایک اشجار کی طرح ہیں کئی سایہ دار ہیں، کئی صرف پھول دیتے ہیں اور کئی پھلدار ہوتے ہیں تو کئی خار دار بھی ہوتے ہیں کیونکہ جملہ اشجار اپنی گٹھلیوں ہی سے پیدا ہوتے ہیں اسی لئے جیسی گٹھلی ہوتی ہے ویسا ہی شجر ہوتا ہے اور اعمال کی بھی یہی کیفیت ہے اور جملہ اعمال اپنی اپنی گٹھلی کے مطابق پیدا ہوتے ہیں اور جو چیز یا محرک اعمال کو پیدا کرتا ہے وہ اس کی گٹھلی کی طرح ہوتا ہے اس لئے اس اصل محرک کو نیت کہاجاتا ہے یہ تو تھی لفظ نیت کی ایک سرسری وضاحت
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار