

Loading content...
یہ لفظ اگرچہ کلام اِلٰہی میں استعمال ہی نہیں ہو ا مگر اس کی اہمیت سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا اہل لغت نے اس لفظ کے معنی میں پھر عربی ہی کے الفاظ استعمال کئے ہیں جیسا کہ انہوں نے لکھا ہے کہ نیت کے معنی ارادہ، قصد، حفاظت وغیرہ کے ہیں اگر ہم دیکھتے ہیں کہ تو پتہ چلتا ہے کہ یہ سارے الفاظ عربی کے ہیں اور ان کے اپنے علیحدہ علیحدہ معنی ہیں اور یہ بھی ایک مسلمہ ہے کہ کسی بھی زبان کے دو الفاظ ایسے نہیں ہوتے جو کہ ہمہ پہلو سے ہم معنی ہوں اس طرح یہ لازم ہے کہ ان میں کسی نہ کسی طرح کا اختلاف معنی ضرور ہوگا تو پھر اس کلیہ کی رو سے قصد اور ارادے اور نیت میں بھی فرق ضرور ہونا چاہیے جو کہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار