

Loading content...
پہلا لفظ ہےنیت…یہ ایسا کثیر الاستعمال لفظ ہے کہ اس کے معنی سمجھے بغیر بھی اسے ہر شخص بار بار استعمال کرتا رہتا ہے اور ہمارے محاورات میں بھی اسے کئی طرح سے استعمال کیا گیا ہے جیسا کہ کہاجاتا ہے جیسی نیت ویسی مراد اسی طرح سرائیکی میں بھی کہاجاتا ہےہر کوئی نیت دی بار تے بہندائے یعنی ہر کوئی اپنی نیت کی فصل کے ڈھیر پر ہی بیٹھتا ہے اسی طرح عربی میں ایک حدیث شریف کو محارے کے طور پر بولا جاتا ہے انما الاعمال بالنیات یعنی اعمال کی قدر و قیمت ان کی نیت پر ہوتی ہے بری نیت ہو تو اچھا عمل بھی برا ہوجاتا ہے اور نیت اچھی ہو تو بظاہر برا عمل بھی قابل جزا بن جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار