

Loading content...
دوستو!ـقرآن ناطق کا مقام اظہار پہلوئے راست ہوتا ہے یعنی جبین مادر گرامی سے انہیں اذن اظہار ملتا ہے تو پھر دائیں پہلو سے اچانک ظاہر ہوجاتے ہیں جیسا کہ جملہ کتب غیبت میں لکھا ہے جب جناب ابو محمد حسنؐ العسکری علیہ الصلوات والسلام کی پھوپھی پاک صلوات اللہ علیہا ان کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ ہمارے اور ان کے مابین ایک حجاب آگیا ہے اب ہمیں کیا کرنا چاہیے توآپ نے فرمایا اب آپ تشریف لے جائیں قرآنِ ناطق کا نزول ہوچکا ہے جب آپ نے جا کر دیکھاتو اپنی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیہا کے دائیں پہلو میں سجدہ شکر میں سر بہ سجود ہیں انگشت شہادت آسمان کی طرف بلند ہے اور آواز آرہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار