

Loading content...
ہاں تو دو ستو میں عرض کر رہا تھا کہ جو بھی صورت ہو اس میں اللہ د کے انوار اورقرآن کریم کے نزول کے وقت ایک کیفیت طاری ہونا کتب سے ثابت ہے اب یہ بھی دیکھیں کہ جب یہی نیمہ شعبان کی شب آئی تو اس رات قرآن ناطق کا نزول ہوا آپ وہ سارے کتب غیبت دیکھ لیں کہ جن میںاس قرآنِ ناطق کے نزول کے بارے میں تفصیل موجود ہے وہ سارے یہی بتا رہے ہیں کہ جب چودہ شعبان کی شام ہوئی تو جناب ابومحمد حسنؐ العسکری علیہ الصلوات والسلام کی پھوپھی پاک صلوات اللہ علیہا ان کی زیارت کو تشریف لائیں تو آپ نے اپنے لخت جگر عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی آمد کی نویدِ سعید فخر صد عید دی تو آپ نے فرمایا کہ ہمارے شہنشاہ بیٹے نے شرف مادری کس پاک ذات کو دینا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار