

Loading content...
یعنی جناب عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے رسول تھے اور وہ اللہ کے کلمہ تھے جنہیں اس نے ان کی والدہ سلام اللہ علیہاکی طرف القا کیا تھا… اس پر کلمةاللہ کے ضمن میں پہلے ہی بیان کیا جاچکا ہے اس کا یہاں اعادہ نہیں کرنا چاہتا یہاں صرف لفظ القا کی حدتک بات کرنا ہے یہاںلفظ القا کو سمجھانے کیلئے ایک عام مثال بھی عرض کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ القا اس طرح ہوتا ہے جیسے نیک خیال مومن کے دل میں ڈالا جاتا ہے اسے القا کہا جاتاہے اور القا کبھی مادی نہیں ہوتا اسی لئے فرمایا گیا ہے کہ انسان کے قلب میں جو ضمیر ہے وہ جب انسان سے نورانی سرگوشیاں کرتا ہے تو اس کی طرف سے نہیں ہوتیں بلکہ حجت زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی طرف سے القاہوتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار