

Loading content...
اب یہاں یہ عرض کروں گا کہ قرآن کریم کے تیسرے مرحلے کو خالق نے اس طرح بیان فرمایا ہے کہ یہ مقام لوحیت محفوظیہ سے جب ہبوط پذیر ہوا یعنی نیچے کی طرف اپنے اگلے مرحلے کی طرف بڑھا تو یہ اپنی قوس نزولی و ہبوطی کے طریق پر ہبوط پذیر رہا تااینکہ اس نے آکر کتاب مکنون میں قیام فرمایا یہ عالم ماوریٰ اور عالم مادیات کا کامن پوائنٹ (Common Point) ہے اسے آپ عالم ماوریٰ کا سب سے ادنیٰ درجہ بھی سمجھ سکتے ہیں اور عالم ناسوت ]عالم المادیات[ کا سب سے اونچا درجہ بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس کے بعد عالم ناسوتیہ مادیہ کی سرحد ہے اس سے قبل یہ مافوق المادیات میں مصروف سفر تھا اس مقام کو خالق نے عجیب انداز میں بیان فرمایا ہے جیسا کہ ارشا دہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار