

Loading content...
عباسیوں کے دور میں ایک بحث چھڑی تھی کہ قرآن حادث ہے یا قدیم اشاعرہ نے اسے قدیم کہا اور معتزلہ نے اسے حادث کہا اور اس میں ایک دوسرے پر کفر و شرک کے فتوے لگے اور قتل عام ہوا بات صرف اتنی تھی کہ قرآن کی حیثیت اولیہ جو مقام اولیہ میں تھی جہاں یہ ذاتِ اِلٰہی کے ضمیر میں عین ذات کی طرح تھا اس کی وہ حیثیت قدیم ہے کیونکہ وہاں یہ صفت اِلٰہی تھا اور اللہ د کی ہر صفت اس کی ذات کی غیر نہیں ہے بلکہ عین ذات ہے اور ذات اِلٰہی قدیمِ واحد ہے اس لئے اس کی وہ حیثیت بھی قدیم ماننا لازم ہوگا مگر جب قرآن کا اس کی ذات سے صدور ہوا تو اس کے بعد کی اس کی ہر حیثیت حادث ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار