

Loading content...
دوستو!ـاس آیت میں لفظ انزلنا قابل غور ہے دیکھئے یہ ایک مسلمہ ہے کہ نزول کا لفظ جب ماورائی حقائق پر بولا جائے تو اس کا مقصد ہمیشہ بلندی سے پستی کی طرف ہوتا ہے جیسا کہ میں نے اپنے ایک خطاب میں ہبوط و نزول کی بحث میں تفصیل سے بتایا تھا اب یہاں صرف اتنا اشارہ کرنا چاہوں گا کہ قرآن اپنے قبل از ظہور سے لے کر پانچ مراحل سے گزر کر ظہور پذیر ہوا ہے اسی طرح قرآن ناطق کے بھی نزولی حالت میں پانچ مراحل ہیں ان دونوں کے پانچ پانچ مقامات ہیں اب ان کا یہاں اجمالی ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں اس کی وجہ آپ جانتے ہیںیعنی آج کی رات کا یہی موضوع ہے کیونکہ اس لیلة القدر میں قرآن ناطق کا نزول ہوا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار