

Loading content...
میرے ایک دوست ہیں جو خاصے پڑھے لکھے ہیں اور عربی فارسی کے ساتھ جدید تعلیم بھی رکھتے ہیں ]اس وقت ایک ذمہ دار پوسٹ پر ہیں[ ان سے جب پہلی ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میں کلام اِلٰہی کی تفسیر لکھ رہا ہوں…میں نے کہا مجھے اس کی خوشی ہے مگر یہ کام آپ کے بس کا روگ نہیں ہے، اس پر انہوں کہا وہ کیسے؟ اس لفظ کیسے سے گفتگو شروع ہوگئی اور انہوں نے بتایا کہ وہ جدید علوم کے حوالے سے جدید طرز کی عقلی تفسیر لکھ رہے ہیں اور کافی کام کر بھی چکے ہیں میں نے ان سے گذارش کی کہ جناب اس وقت بارہ سو علوم رائج ہیں اور ان میں سے آپ کتنے علوم کے ماہر ہیں؟ اگر اس پر کچھ کام کرنا ہے تو اس کیلئے ان بارہ سو علوم کے سپیشلسٹ سکالرز (Specialist Scholars) کی ایک ٹیم تشکیل دیں جو ایک ایک آیت کو اپنے اپنے علم کے تناظر میں دیکھے اور اس کے بعد اس کے خزائن میں سے کچھ نہ کچھ ملنے کا امکان ہے ورنہ نہیں ہے…انہوں نے کہا دیکھیں ہم قل ہواللہ احد کو کتنے علوم کے تناظر میں دیکھ سکتے ہیں جب ایک ہی کہنا ہے تو سارے سکالرز کو اس پر غور کرنے کی دعوت دینے کی کیا ضرورت ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار