

Loading content...
ہم تو یہ کہتے ہیں کہ کتاب مبین سے مراد ہر زمانے کا امام ہوتا ہے مگر دوسرے لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے مراد قرآن کریم ہے کئی لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس سے مراد لوح محفوظ ہے مگر عمومی رائے یہ ہے کہ اس کتاب مبین سے مراد قرآن کریم ہے ہم باقی باتوں کو چھوڑ کر عوامی نظریے کو درست مان کر عرض کرتے ہیں کہ ہم تسلیم ہی کر لیتے ہیں کہ قرآن کریم ہی میں ہر خشک و تر موجود ہے اور ان کا کہنایہ ہے کہ اس موجودگی کا مقصد یہ ہے کہ قرآن کریم میں ہر خشک و ترکا ذکر موجود ہے اور ازل سے ابد تک جوکچھ ہونا ہے یا جو ہو رہا ہے یا ہوگا وہ سب اس قرآن کریم میں موجود ہے ہم فی الحال ان کے اس نظریے کو درست مان ہی لیتے ہیں جب ہم ان کی بات کو مان رہے ہیں تو انہیں اتنا تو ماننا لازم ہوگا کہ قرآنِ صامت میں تو ہر چیز کا ذکر موجود ہو اور قرآن ناطق جواس کاشریک ہے اسے اس سے محروم کردینا کہاں کا انصاف ہے وہ بھی تو مانیں کہ ازل سے ابد تک جو کچھ ہونا ہے اس کا علم بھی قرآن ناطق یعنی شریک القرآن کو ہوتا ہے اس سے کم ازکم علم غیب والا تنازعہ تو ختم ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار