

Loading content...
اس کے ضمن میں کل میں نے عرض کیا تھا کہ قرآن کریم کے کچھ صفات ہیں کہ جن میں ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف شریک غالب ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ قرآن ناطق ہیں اور قرآن کریم قرآن صامت ہے… یہ تو آپ کو پہلے ہی بتایا جاچکا ہے کہ صامت اور ناطق کیا ہوتا ہے اس کی تشریح شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے اسم مبارک الناطق عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے ضمن میں کی جا چکی ہے اس کا یہاں اعادہ نہیں کرنا چاہتا آج یہاں صرف قرآن کے صفات میں شراکت کے بارے میں عرض کرنا ہے کل میں نے قرآن کریم کی پانچ صفات کا ذکر کیا تھا آج اسی مقام سے محمل بیان کو آگے بڑھاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار