

Loading content...
قرآن ناطق کا طریقہ ہدایت ان علما جیسا نہیں بلکہ پریکٹیکل (Practical) کرکے دکھانے والا ہے جیسے اس بڑھیا نے چرخے کو کائنات کا ماڈل بنا کر دکھا دیا اسی طرح حجت اللہ دوراں عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا طریقہ یہی ہوگا کہ وہ پہلے توحید کے صفات و ذات کے بارے میں آگاہ فرمائیں کہ وہ خالق ایسا ہے ایسا ہے وہ یہ کر سکتا ہے وہ یہ کر سکتا ہے پھر خود ہی اشارے سے رزق بانٹ کر دکھائیں گے، ٹھوکر سے مردے زندہ کرکے دکھادیں گے بلکہ اللہ کے جملہ صفات کا بلا تکلف استعمال فرمائیں گے جس مقام پر کوئی انہیں اللہ سمجھنے پر مکمل تیار ہوجائے گا وہاں نماز کا ایک ہی سجدہ کرکے اس واجب الوجود کی ذات کو بھی منوادیں گے یہ ہے حجت کا طریقہ ہدایت کیونکہ یہ قرآن ناطق ہیں صامت نہیں ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار