

Loading content...
اس آیت میں ان متقین کی نشان دہی کی گئی ہے کہ جن کی ہدایت قرآن صامت فرماتا ہے اور اس کی ہدایت کے چند شرائط بھی بیان ہوئے ہیں کہ جب تک یہ شرائط پورے نہ ہوں گے یہ ہدایت فرماہی نہیں سکتا یعنی (1) غیب پر ایمان ہو (2)قیام صلواة پہلے سے ہو(3) ادائیگی زکواة پہلے سے موجود ہو (4) انفاق فی الخیر نیک کاموں میں خرچ بھی کر رہا ہو (5) اس کتاب کو اللہ کی نازل کردہ بھی مانتا ہو (6) اور اس سے قبل جتنے کتب سماوی نازل ہوئے ہیں ان پر بھی پہلے ہی سے ایمان ہو (7) اور آخرت پر بھی یقین کامل ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار