

Loading content...
قرآن نے جب یہ دعویٰ کیا تو بہت سی کوششیں ہوئیں تاریخ گواہ ہے مسیلمہ کذاب ملعون اور ابن صیاد ملعون جیسے لوگوں نے اس چیلنج کو قبول کیا اور سورة الدخان اور اور سورہ بینہ جیسے سورہ بنانے کی کوششیں کیں تو سب سے پہلے انہیں خود کفار نے کہا یہ جو کچھ تم نے بنایا ہے یہ اس جیسا نہیں ہے جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لائے ہیں دوسری طرف کسی بھی مسلمان نے انہیں مسلمان نہیں مانا سب نے انہیںکافر مانا اور انہیں قتل کیا گیا ایک کو زمانہ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں فی النار کیا گیا اور دوسرے کو جناب ابودجانہ بن خراش تمیمی نے پہلی خلافت کے زمانے میں فی النار کیا…ان کے بارے میں سارے متفق ہیں کہ وہ کافر تھے اب دیکھیںاس بات پر تو ساری امت مسلمہ متفق ہے کہ قرآن صامت کی کسی ایسی آیت کی مثل لانے والا تو کافر ہے اور قرآن ناطق کی مثل بنانے والا کیسے مسلمان ہو سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار