

Loading content...
اگر تم کسی سورة کی مثل لاکر نہیں دکھا سکتے تو بس اب سب سے آسان چیز کا چیلنج کرتے ہیں کہ تم صرف ایک آیت اس کی مثل لاکر دکھا دو…آپ خود دیکھیں کہ اللہ د نے کس طرح اپنے دعوے کو چلایا ہے یعنی جن و انس کو چیلنج دیا ہے کہ تم چاہے ایک دوسرے کے معاون و مدد گار ہی کیوں نہ بن جاؤ تم قرآن کی مثل نہیں لا سکتے اس چیلنج کو خالق نے اور بھی آسان کیا فرمایا چلوسارا قرآن نہیں بلکہ تمہیں اگر اپنے اوپر ناز ہے تو اس کی ایک سورة ہی کی مثل کہیں سے لاکر دکھا دو پھر اس چیلنج کو اور آسان کیا اور فرمایا کہ تم اس کی ایک آیت کی مثل ہی لا کر دکھا دو پانچ دس سطر والے آیات نہ سہی ربک فکبر جیسی کوئی چھوٹی سی آیت لا کر دکھا دو اللہ والی آیت نہ سہی آدم والی آیت نہ سہی ابلیس والی آیت کی مثل لاکر دکھا دو واستکبر و کان من کافرین جیسی کسی آیت کی مثل ہی لا کر دکھا دو… تم کسی نبی والی آیت کی مثل نہیں لا سکتے تو چلو مومنین کے ایک کتے والی یا خنزیر والی آیت جیسی لا کر دکھا دو… کچھ تو کرکے دکھا دو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار