

Loading content...
دوستو!ـاگر آپ اس آیت کو غور سے دیکھیں گے تو پتہ چلتا ہے کہ اس آیت میں ایک عمومی قانون ٹوٹتا ہوا نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ جب کسی چیز کی تصویر کے دونوں رخ دکھانا مطلوب ہوتے ہیں تو ہمیشہ صفاتِ متضادہ اور الفاظِ متضادہ کو لایا جاتا ہے جیسا کہ اس میں لفظ شفا آیا تھا تو اس کی ضد خسارہ نہیں ہے بلکہ ٭ و لا یزید الظالمین الا مرضاً ہوتا مگر یہاں خسارہ آیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اکثر اوقات صحتِ جسمانیہ بھی موجب خسران و خسارہ ہوتی ہے اس لئے یہاں اس حقیقت کو واضح کیا گیا ہے کہ اس قرآن سے مومن و غیر مومن جسمانی صحت حاصل کر سکتے ہیں اس دنیا کی حد تک اس سے استفادہ کر سکتے ہیں مگر بحیثیت آخرت کے یہ ظالمین کے خسارے میں بڑھاوا ہی دے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار