

Loading content...
دوستو!ـقرآن کی حقیقی شکل نورانی ہے اور وہ نور ہے اس کی حقیقت نور ہے یہ ایک دن اپنی اصلی صورت میں ظاہر ہو گا جیسا کہ اہل سنت و اہل تشیع کے حوالے سے میںنے ماضی کی ایک مجلس میں بیان کیا تھا یہاں صرف اس کا خلاصہ عرض کروں گا کہ قیامت کے دن ایک نوجوان عرصہ محشر میں ظاہر ہو گا اس کے حسن و جمال سے اہل محشر مبہوت رہ جائیں گے متقین سمجھیں گے کہ یہ ہم میں سے ہو گا مگر وہ ان کی صفوں کو عبور کرتے ہوئے آگے بڑھے گا پھر صالحین سمجھیں گے کہ یہ ہم میں سے ہو گا ملکوت سمجھیں گے کہ یہ ہم میں سے ہے انبیا سمجھیں گے کہ یہ شاید ہم میں سے ہے سب کہہ اور سمجھ رہے ہوں گے کہ یہ ہم میں سے ہو گا مگر وہ نورانی نوجوان بڑھ کر شہنشاہ انبیاصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے پاک انوار علیہم الصلوات والسلام کے ساتھ کھڑا ہو جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار