

Loading content...
دوستو!ـاس شب کو شب بارات اس لئے کہاجاتا ہے کہ اس جشن مسرت کے مہتممِ اعلیٰ یعنی خلاق کائنات نے یہ خوشی تنہا نہیں منائی بلکہ اس میں اپنی ساری مقدس مخلوق کو شامل کر کے اس خوشی کو منایا اور مقامِ جشن سامرہ شریف تھا جس میں ایک نہیں لاکھوں باراتیں اس شب میں اتری تھیں اس جشن کو منانے کی وجہ بھی یہ تھی کہ سارے اولین و آخرین کے مظلومین اس انتظار میں تھے کہ جانے کب ہماری محنتوں کا شجر بارآور ہوگا اب ان کی مظلومیت اور دکھی دل کا تقاضہ یہ تھا کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ان کی امید بندھائی جائے کہ سب دیکھ لیںاور ان سے کہاجائے کہ تمہارا منتقم تمہاری امیدوں کا مرکز تمہاری امنگوں کا سرمایا تمہارے آنسو پونچھنے والا اس دنیا میں آرہا ہے چلو سارے ان کے آنے کی خوشی مناؤ تاکہ یہ خوشی ایک عظیم دلاسہ بن جائے… اسی طرح ملکوت و ملائکہ حواران و غلمان کو بھی اس میں شامل کیا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار