

Loading content...
خوشی کرنے اور خوشی منانے میں بھی فرق ہوتا ہے کیونکہ جب انسان خوشی کرتا ہے تو اس میں وہ کسی کو شامل نہیں کرتا جو ہوجاتا ہے سو ہوجاتا ہے مگر خوشی منانا اسے کہتے ہیں کہ وہ اپنے گھر میں اس خوشی کو اس طرح سیلی بریٹ (Calibrate) کرکے انجائے(Enjoy) کرتا ہے کہ اس میں اپنے وسائل بھر پورے طریقے سے استعمال کرتا ہے اوراپنے احباب کو پوری طرح شامل کرتا ہے تاکہ اس کے گرد و پیش والوں کو بھی علم ہو کہ آج اسے ایک خوشی نصیب ہوئی ہے وہ اپنی اس تقریبِ جشن نژادمیں اپنے سارے احباب کو شامل کرتا ہے اور پھر اس کاروانِ مسرت کواس مقام کی طرف لے کر چلتا ہے کہ جہاں اس جشن کا انعقاد طے ہوتا ہے اور اس خوشی میں شامل افراد کوباراتی کہاجاتا ہے اور اس کاروانِ احبابِ مسرت کوبارات کا نام دیا جاتا ہے اس دور میں یہ لفظ صرف شادی بیاہ کیلئے مخصوص ہوکر رہ گیا ہے مگر یہ یہاں تک محدود نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار