

Loading content...
دوستو!ـیہاں یہ بات یاد رہے کہ عام آدمی کیلئے تو موت ایک اذیت ناک چیز ہے مگر مومنین کیلئے یہ ایک الذ اللذات چیز ہے اگر مومن کو موت میں کوئی اذیت ہوتی تو مومن کیلئے دوسری موت نہ رکھی جاتی اس سے ایک تو اس کے درجات قربت میں اضافہ ہوتا ہے اس قربت کی جو لذت ہے وہ جنت فردوس کی لذتوں سے بھی لاکھوں گنا زیادہ لذیذ ہے اس لئے مومن کیلئے دو موتیں رکھی گئیں ہیں… یہاں یہ وضاحت بھی کرتا چلوں کے جیسے ہر پھل کا ایک علیحدہ ذائقہ و لذت ہوتی ہے اسی طرح بستر کی موت ]شہادت[ کی ایک علیحدہ لذت ہے اور تلوار سے شہید ہونے کی ایک علیحدہ لذت ہے اور مومنین کو ان دونوں لذتوں سے سرشار کرنا لازم ہے اس لئے اس کیلئے موتین یعنی دو شہادتیں لازم قرار دی گئی ہیں اور ہمیں دعاؤ ں میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ تم ہمیشہ یہ دعا کرتے رہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار