

Loading content...
دوستو!ـامیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کی آمد کو اس طرح بیان فرمایا گیا ہے کہ جس وقت شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف شام سے واپس تشریف لائیں گے تو واپس کوفے میں قیام فرمائیں گے اور وہاں ایک اتنی بڑی مسجد بنائی جائے گی جس کے ایک ہزار دروازے ہوں گے اس کے بارے میں پہلے ہی کسی خطاب میں بیان کر چکا ہوں یہاں یہ عرض کروں گا کہ جب یہ مسجد تیار ہوچکی ہوگی جو انتہائی قلیل وقت میں تیار ہوجائے گی یہ بھی ممکن ہے کہ یہ مسجد کلمۂ کن سے خلق فرمادی جائے جب آپ جناب مسجد میں تشریف لائیں گے تو اس میں ایک بلیغ خطبہ انشا فرمائیں گے وہ خطبہ ہمارے کتب میں موجود بھی ہے اور میں 1989 میں ایک تقریر اس خطبے کی تشریح پر کرچکا ہوں جب آپ وہ خطبہ انشا فرمانے میں مصروف ہوں گے وہ ہزار دروازے والی مسجد لوگوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ہوگی ملکوت و جنات کا ایک جم غفیر ہوگااور آپ کے منبر کے دائیں بائیں سنہری منابر پر باقی معصومین علیہم الصلوات والسلام تشریف فرما ہوں گے جس وقت آپ اس خطبے کے اختتامیہ کلمات پر پہنچیں گے تو اس وقت مسجد اقدس کے باب البادیہ جو حیرہ ]نجف الشرف[ کی طرف ہوگا اس کے سامنے سے جلالتِ اِلٰہیہ کا حامل ایک لشکر ظاہر ہوگا اس میں وادی السلام کے اسی 80 ہزار صدیقین بھی شامل ہوں گے ان میں امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے جملہ جاں نثار و فدائی و شیدائی شامل ہوں گے اور اس وقت ان کے علمبر دار جناب ہاشم مرقال علیہ السلام ہوں گے بروایتے اس وقت ان کے علمبر دار جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام ہوں گے جس وقت امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کا لشکر عظیم مسجد کے دروازے پر پہنچے گا تو اس وقت ہمارے شہنشاہ زمانہ تعظیماً سروقد کھڑے ہوجائیں گے اس وقت امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام مسجد میں داخل ہوں گے تو شہنشاہ معظم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف اپنے منبر سے اتر کران کے سامنے جھکیں گے اور ان کے دست مبارک کا بوسہ دیں گے اور وہ جناب شفقت پدری کا مظاہرہ فرماتے ہوئے ان کی تاج زرین سے آراستہ جبین مبین پر بوسہ ثبت فرمائیں گے اس کے بعد شہنشاہ معظم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف انہیں تخت عرش وقار پر متمکن ہونے کی گذارش کریں گے اس وقت شہنشاہ معظم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف اپنے جد اطہر کے تعارف میں ایک خطبہ انشا فرمائیں گے جس میں فرمائیں گے کہ ھذا السیدا لاکبر…یہ شہنشاہ ہی سب سے بڑے سید اور سارے سادات کے سردار ہیں… اس وقت سارے حاضرین امیرکائناتعلیہ الصلوات والسلام کے سامنے سر بہ خم ہوجائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار