

Loading content...
٭ واخذ اللہ میثاق النبیین لما آتیتکم من کتاب والحکمة… کی تفسیر میں امام صادق علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ یہ عہد جو انبیا ماسلف سے لیا گیا تھا اس میں لتؤمنن بہ کی ضمیر شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف راجع ہے اور ولتنصرنہ کی ضمیر امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کی طرف راجع ہے جیسا کہ میں پہلے اس پر تفصیل سے بات کرچکاہوںیہاں اس کا اعادہ نہیں کرنا چاہتا یہاں صرف اتنا عرض کروں گا کہ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے جناب آدم علیہ السلام سے لے کر جناب خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک سارے انبیا ورسل علیہم السلام کی نصرت فرمائی ہے یہ بھی ہے کہ باقی انبیا و رسل علیہم السلام کی نصرت آپ نے غائبانہ فرمائی ہے اور اپنے برادر بجان برابر کی نصرت ظاہری طور پر فرمائی ہے اس لئے زمانہ رجعت میں وہ سارے انبیا و رسل علیہم السلام ان کی نصرت میں حاضر ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار