

Loading content...
اسی طرح اہل کوفہ پر حجاج بن یوسف ملعون کو مسلط کیا گیا اس نے کوفیوں کا وہ حشر کیا کہ بیان سے باہر ہے جیسا کہ اس نے اپنی فوج میں شرکت کا جب حکم دیا تو اہل کوفہ میں سے ایک بزرگ صحابی اس کے سامنے آیا اور اس نے کہا کہ میں بوڑھا آدمی ہوں میرے چار بیٹے ہیں ان میں تین تو میں نے تمہاری فوج میں بھیج دئیے ہیں ایک بیٹا اپنی خدمت کیلئے رکھ لیا ہے کیونکہ میں معذور ہوں خود کوئی کام نہیں کر سکتا یہ سن کر اس نے کہا تھا کہ میں ایک بوڑھے کیلئے خواہ مخواہ ایک سپاہی کو کم کیوں کروں یہ کہہ کر اس نے اس بوڑھے صحابی کی گردن اڑادی تھی اور اس کے بعد حکم دیا تھا کہ دریائے فرات کے پل کی دوسری طرف میری فوج کا کیمپ لگا ہوا ہے میں سارے کوفیوں کو فوری طور پر اس میں شامل ہونے کا حکم دیتا ہوں… اس کا یہ حکم سن کر سارے لوگ اس طرح بھاگے کہ لوگوں کے کچلے جانے کا خوف پیدا ہوگیا اور پل پر اتنا ہجوم ہوا کہ راستہ بند ہوگیا اور کئی لوگوں نے حجاج ملعون کے خوف سے دریا میں چھلانگیں لگادیں تاکہ ہم جلدی لشکر میں شامل ہوجائیں اور کئی لوگ دریا میں ڈوب کر مرگئے …اسی طرح جب حجاج بن یوسف ملعون مدینے میں آیا تو اس کے پاس رات کو عبد اللہ ابن عمر ]خلیفہ ثانی کا بیٹا[ آئے وہ ملعون اس وقت کمبل ڈالے سو رہا تھا عبد اللہ ابن عمر نے اس سے کہا میں اولوا الامر کی بیعت کرنے آیا ہوں اس نے کہا اب تو میں سو رہا ہوں کل آجانا میں بیعت لے لوں گا اس پر عبد اللہ ابن عمر نے کہا میں نے یہ حدیث اپنے کانوں سے سنی ہے کہ جس آدمی کو ایسی حالت میں موت آجائے کہ جس کی گردن میں کسی کی بیعت کا قلادہ نہ ہو تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہے اور مجھے اپنی زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے اگر میںاسی رات ہی مرگیا تو پھر میرا کیا انجام ہوگا؟… اس پر حجاج بن یوسف ملعون نے ایک طنزیہ قہقہہ لگایا اور کہا یہ حدیث امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے زمانے کہاں گئی تھی؟ عبد اللہ ابن عمر نے کہا اس وقت مجھے یہ حدیث بھول گئی تھی آج یاد آئی ہے… اس پر اس ملعون نے کہا کہ اس وقت میں اٹھنے کے موڈ میں نہیں ہوں اس کے بعد اس نے اپنے کمبل سے بایاں پاؤں نکالا اور کہاآپ بس اسی پاؤں کو بوسہ دے دیں آپ کی بیعت ہوجائے گی… عبد اللہ ابن عمر اس کے پاؤں چوم کر گھرآگیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار