

Loading content...
(ii)ایسے ظالم حکام جو خود ظالمین پر بطور سزامسلط کئے جاتے رہے ہیں جیسا کہ اہل مدینہ نے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی نصرت نہیں کی تھی اور ان کا ساتھ نہیں دیا تھا تو ایک سال بعد ان پر مسلم بن عقبہ ملعون مسلط کردیا گیا اور اس نے اہل مدینہ کو ایسی سزادی کہ بیان کرتے ہوئے شرم آتی ہے یعنی اصحاب کرام اور تابعین و تبع تابعین کی بہت بڑی جماعت کو انہوں نے دردناک طریقے سے قتل کیا حتیٰ کے ابوسعید خدری جو مشہور صحابی اور راویان حدیث میں سے ہیں ان کی بے عزتی کی گئی ان کی سفید داڑھی کو پوری طرح نوچ لیا گیا مسلم بن عقبہ ملعون کے لشکریوں کے گینگ ریپ (Gang Rap) کے نتیجے میں ایک ہزار کنواری لڑکیاں حاملہ ہوئیں، ظلم اس طرح کیا گیا کہ ایک عورت اپنے بچے کو دودھ پلا رہی تھی اور اس کے بچے کے منہ میں پستان تھا عین اس وقت ایک ملعون نے اس بچے کی ٹانگ سے پکڑ کر کھینچا تو اس کے منہ سے دودھ کی دھار بہہ رہی تھی اس طرح اس ملعون نے اس بچے کو ٹانگ سے پکڑ کر دیوار پر مارا تو اس کے مغز کے چیتھڑے دیوار پر چپک گئے کیونکہ یہ بھی قانون قدرت ہے کہ ظالم پر اظلم کو مسلط کیا جاتا ہے تاریخ میں بدنام زمانہ واقعۂ حرہ کے تفصیلات دیکھے جا سکتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار