

Loading content...
رجعت کے زمانے میں (جو شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ہی کے دور حکومت کا ایک حصہ ہے) سارے ظالمین کو ان کے زمانے کے حساب سے اٹھایا جائے گا جیسا کہ کل میں نے عرض کیا تھا کہ سب سے پہلے شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی دنیا میں آمد ہوگی اور ان کے ساتھ جملہ شہدائے کربلا و شہدائے عزا بھی ہوں گے اور ان کے ساتھ ہر وہ آدمی ہوگا جس نے کبھی بھی یہ خواہش کی ہوگی کہ کاش میں بھی کربلا میں ہوتا اور اپنے مظلوم آقا علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کرتا یا جس نے خواہش کی ہوگی کہ کاش اسے اپنے مظلوم آقا علیہ الصلوات والسلام کے انتقام کا موقعہ ملتا وہ سب ان کے لشکر میں شامل ہوں گے اس وقت جو ظالمین امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے حق میں ظلم کے مرتکب ہوں گے ان سب کو اٹھایا جائے گا اس میں بھی زمانے کی قید نہیں ہوگی یعنی جس نے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کا سن کر افسوس نہ کیا ہوگا یا جس نے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی شہادت پر خوشی منائی ہوگی یا عزاداری میں شرکت نہیں کی ہوگی اس دکھ کو غیر اہم سمجھا ہوگا یا ان کی نصرت کی حسرت نہ کی ہوگی ان سب کو اٹھایا جائے گا اور ان سب کو لشکر یزید ملعون میں شامل کردیا جائے گا اور پھر انہیں اختیارِ جنگ دیا جائے گا تاکہ وہ بھی اپنے حسرت پوری کر سکیں اور مومنین کو انہیں قتل کرتے ہوئے مزا بھی آئے اس وقت ایک ایک ملعون کو کئی کئی مرتبہ فی النار کیا جائے گا ان میں سے بعض ملعون تو ایسے ہوں گے جن کے بارے میں ہر مومن کی خواہش ہوگی کہ اس ملعون کو میں اپنے ہاتھوں سے دردناک اور اذیت ناک طریقے سے قتل کروں جیسے شمر ملعون ہے یا اس کے ہم کردار ملعون ہوں گے تو انہیں ایک مرتبہ نہیں کروڑوں مرتبہ فی النار کیا جائے گا یعنی انہیں ایک ایک مومن کے حوالے کیا جائے گا اور جب ایک مومن اپنے من کی بھڑاس نکال لے گا اور اپنے زخمی جگر کو اس ملعون کے قتل سے شفا یاب کر چکے گا تو پھر اس ملعون کو دوسرے مومن کی حوالے کیا جائے گا اور یہ سلسلہ پہلے مومن سے لے کر آخری مومن تک جاری رہے گا اس کے بعد شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف آخری مرتبہ انہیں زندہ کریں گے اور اس کے بعد انہیں اپنے دست قہریت سے ایک ایک ضرب لگائیں جس وہ ابدی جہنم کے دارِعقوبت میں پہنچ جائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار