

Loading content...
دوستو!ـمیں نے کل کی گفتگو میں یہ عرض کیا تھا کہ رجعت میں جو ہونا ہے اس کے دو پہلو ہیں… ایک پہلو جو ہے اس میں پاک خاندان توحیدو رسالت علیہم الصلوات والسلام کے غموں کا ازالہ، ان کے مصائب کا خاتمہ، ان کے گھروں کو دوبارہ آباد کرنا، ان کی لوٹی ہوئی مسرتوں کو لوٹانا، ان کی چھینی ہوئی خوشیوں کو واپس لانا، دکھی ماؤں صلوات اللہ علیہن کی تمناؤں کی تکمیل، ضعیف والدین کی آرزؤں کی تکمیل شامل ہے اس میں سارے پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کی آبادی اور بحالی کے کام شامل ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار