

Loading content...
دوستو!ـیہاں میں عرض کروں گا کہ آپ لوگ دعائے عہد کو نماز صبح کے بعد کا معمول بنائیں کیونکہ اس کے بارے میں ہے کہ جو انسان بھی یہ دعا ہر نماز صبح کے بعد کرے گا تو جب شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا خروج ہوگا تو وہ کریم ازل ذات عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف اس آدمی کی قبر پر تشریف لائیں گے اور اسے فرمائیں گے کہ تو ہماری نصرت کی خواہش رکھتا تھا اب ہمارا خروج ہوچکا ہے اور ہم اپنے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کے انتقام کاآغاز فرما رہے ہیں اگر تو شریک ہونا چاہے تو آجا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار