

Loading content...
اے میرے خلاق ازل محبوب حقیقی اگر ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے خروج اور میرے درمیان تمہاری وہ موت حائل ہوجائے کہ جسے تو نے برحق و حتمی قرار دیا ہوا ہے تو پھر مجھ پر یہ احسان فرمانا کہ جب ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف تشریف لائیں تو مجھے ان کے زمانہ میں قبر سے اس طرح نکالنا کہ میں اپنا کفن جھاڑتا ہوا قبر سے نکلوں میرے ہاتھ میں لہراتی ہوئی تلوار ہو اور میرے ہاتھ میں چمکتا ہوا نیزہ ہو اور میں اس حالت میں دشت و صحراؤں میں دوڑ رہا ہوں کہ میں اپنے مالک حقیقی کو لبیک لبیک کی صدائیں دے رہاہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار