

Loading content...
اے میرے محبوب ازل ہم تمہاری اس حکومت کلیہ کی شدید خواہش رکھتے ہیں کہ جس میں حکومت کے ظہور سے اسلام اور اہل اسلام کو ایسی عزت ملے گی کہ جس کے یہ مستحق ہیں اور نفاق اور اہل نفاق کوابدی ذلت نصیب ہوگی اے میرے مالک ازل تو ہمیں اس دور حکومت میں اپنی اطاعت کی طرف دعوت دینے والوں اور اپنے راستوں]آئمہ ہدیٰ علیہ الصلوات والسلام[ کی طرف لوگوں کی قیادت کرنے کا اعزاز عطا فرما اور ہمیں اس حکومت اِلٰہیہ کے ذریعے دنیا اور آخرت کی کرامت و عزت نصیب فرما
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار