

Loading content...
دوستو!ـیہاں یہ وضاحت کرتا چلوں کہ یہاں مشرکین باللہ کا ذکر نہیں ہے بلکہ مشرکین بالنبوت و مشرکین بالامامت کا ذکر ہے با الفاظ دیگر رجعت کا تعلق ان لوگوں سے ہے جو شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی آل اطہار علیہم الصلوات والسلام کے دشمن ہوں گے یا ان کے حق کے غاصب ہوں گے ان کے بارے میں درست نیت یا درست رویے کے حامل نہیں ہوں گے اور دوسری طرف ان لوگوں کو بلایا جائے گا جو ان دشمنوں کی ریشہ دوانیوں، گستاخیوں اور ظلم و ستم کو دیکھ کر ان سے انتقام کی خواہش دل میں رکھتے ہوں گے اور شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف اور ان کے اجداد طاہر ین علیہم الصلوات والسلام کے انتقام کی حسرت لے کر دنیا سے گئے ہوں گے ان سب کو قبروں سے واپس بلایا جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار