

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی ایک غیر اخلاقی سوچ ہے کہ غلطیاں ہم کریں اور سزا دوسرے مظلومین کو عدل میں تاخیر کی صورت میں ملے اس لئے اپنے انجام و عواقب سے بے نیاز ہوکر ہمیں اس محسن عالمین گھر کی خوشیاں طلب کرنا لازم ہے اور ہمیں اپنے اعمال کی جزا بھی یہی مانگنا چاہیے کہ خالق اگر ہماری کوئی نیکی تیرے حضور قابل جزا ہے تو اس کی جزا کوئی اور نہ دے ہمیں شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی پاک آل کو اس دنیا میں دوبارہ آباد دکھا دے ہمارے حصے کی مسرتیں بھی ان کی جھولی میں ڈال دے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار