

Loading content...
دوستو!ـایک صاحب فرمانے لگے کہ دیکھئے بھائی ہمیں شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کے خروج کے بارے میں کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں رہنا چاہیے کیونکہ وہ ہم جیسے بدکاروں کیلئے عذاب اِلٰہی بھی ہے… میں نے ان سے گذارش کی کہ بھائی صاحب اگر شہنشاہ معظم ہماری موت تک نہ بھی تشریف لائیں تو کیا اس بدکاری کی سزا سے ہم بچ جائیں گے؟ یہ سزاتو ہمارے اعمال کا رد عمل ہے جس کا شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے تشریف لانے اور نہ لانے سے کوئی تعلق نہیں ہے …اگر واقعی کوئی تعلق مان بھی لیا جائے تو کیا یہ ہماری خود غرضی نہ ہوگی کہ ہم اپنی جان بچانے کیلئے پاک گھر اطہر کی مسرتوں میں (خدا نہ کرے) تاخیر مانگیں… اگر ہم پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام سے مخلص ہیں تو ہمیں تو یہ دعا کرنا ہی چاہیے کہ اے خلاق ازل اس پاک گھر کو ابدی مسرتوں سے بھر دے چاہے اس میں ہمارے لئے کوئی عذاب ہی کیوں نہ ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار