

Loading content...
ایک دن میرے ایک محترم دوست آئے جو ایک ماتمدار سنگت کے سر پرست تھے انہوں نے میرے سامنے اپنی اس دعا کا اعادہ فرمایا کہ کل جب خروج ہوگا تو میں چاہتا ہوں کہ جاکر سارے پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کو اپنی ماتمدار سنگت کے ساتھ پرسہ دوں…میں نے ان سے گذارش کی کہ بھائی پرسہ داری کا زمانہ یہی ہے جس میں ہم گزار رہے ہیں کل جب خروج ہوگا تو اس وقت سارے پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کی خوشیاں ہوں گی اس میں ماتمداری اور پرسہ داری کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی آپ خود سوچیں کہ ایک طرف سے ہم ایک ماتمی سنگت لے کر جائیں اور اپنے شہنشاہ کائنات علیہ الصلوات والسلام سے عرض کریں آقا آپ آکر ہم سے شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کا پرسہ لیں اور اس وقت شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام شہزادہ پاک علیہ الصلوات والسلام کی سہرہ بندی میں مصروف ہوں تو کیا اس وقت ہمیں پرسہ دینا چاہیے یا ان کی مسرتوں میں دھمال ڈالنی چاہیے؟ بھائی آج پرسہ دو کل ہمیں ان کی خوشی میں شریک ہونا ہے اس لئے ہمیں اس دن کیلئے کوئی دوسرا پروگرام سوچنا چاہیے اور مومن کی پہچان یہی بتائی گئی ہے کہ جو پاک گھر کے غموں سے غمگین ہو اور ان کی خوشیوں سے خوش ہو اس لئے ہمیں وہاں تو جشن مسرت منانا ہے جو گریہ و زاری کرنا وہ یہاں ہی کر لینا چاہیے اور اس گریہ و زاری میں ہمیں یہی دعا مانگنا چاہیے کہ اب یہ صف ماتم لپیٹ دی جائے اور اب جلدی سے پہلے اس گھر کے دکھی افراد کی جھولیاں ابدی مسرتوں بھردی جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار