

Loading content...
دوستو!ـاس دور میں ہمارے سامنے واقعات مصائب بیان ہوتے ہیں مگر ہمیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ اس گھر اطہر نے دوبارہ آباد بھی ہونا ہے جن پاک شہزادوں علیہم الصلوات والسلام کی شہادتوں کے دردناک واقعات ہم سنتے ہیں اور ان واقعات میں ایسے جگرخراش مضمون سامنے آتے ہیںکہ ایک مومن کے دل میں ناسور سا بن جاتا ہے انہی پاک شہزادوں نے اس دنیا میں دوبارہ آناہے اور سارے مومنین کے سامنے ان کی خوشیوں کے جشن منائے جانا ہیں ہم نے ان کے دکھوں پر آنسو بہائے ہیں تو ہمارا حق یہ بھی ہے کہ ہم ان کی مسرتوں پر قہقہے بھی لگائیں اس لئے ہمیں ان واقعاتِ مصائب میں دعا کرنا چاہیے کہ خالق ہمیں ان کی مسرتیں جلدی دکھائے اور ہم جس طرح ان کے غم میں شریک ہیں کل ان کی مسرتوں میں اسی طرح شریک ہوں اور یہ دعا بھی کرنا چاہیے کہ خالق کائنات ہمیں اس قابل بنائے کہ ہم ان کی مسرتوں کی بزم قدسی میں شامل ہونے کے قابل ہوجائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار