

Loading content...
جب پردہ دارن توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن شہنشاہ امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے سائے میں جمع ہوجائیں گے تو ان پاک پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن کی مسرتوں کا اہتمام کیا جائے گا ان کے ایک ایک غم کو بھلانے کیلئے قیام مسرت ہوگا یعنی شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیہا کا جگر تو اس وقت ٹھنڈا ہوگا جب ان کے نوجوان بیٹے کو ان کے سامنے سہرہ باندھاجائے، ان کی شادی خانہ آبادی ہو، وہ اپنے سامنے اپنے پاک بہو صلوات اللہ علیہا کو گھر میں لائیں، شادی کی ساری رسمیں ادا ہوں، اسی طرح شہزادہ امیر قاسم علیہ الصلوات والسلام کی والدہ ماجدہ جنہوں نے اپنے بیٹے کی لاش پامال دیکھی تھی ان کا دل اور آنکھیں تو تب ٹھنڈی ہوں گی جب ان کے لخت جگر کو ان کے سامنے دوبارہ دولہا بنایا جائے… کربلا میں جب پہلے دولہا بنایا گیا تھا تو وہ تو امت پر اتمام حجت کیلئے بنایا گیا تھا اب اسی شہزادے کو حقیقی خوشیوں کا علمبردار دولہا بنایا جائے گا تب وہ خوش ہوں گی اسی طرح ان ساری ماؤں کی مامتا کا تقاضہ یہی ہوگا کہ جنہوں نے اپنے بیٹوں کی خوشیاں نہیں دیکھی ہیں وہ دوبارہ ایسی خوشیاں دیکھیں کہ سارے غم بھول جائیں اور ان خوشیوں کو سیلی بریٹ (Calibrate) کرنے کا کیا انداز ہوگا یہ تو وہی زمانہ ہی بتائے گا ہم تو روایات سے صرف اندازہ ہی لگا سکتے ہیں جیسا کہ جناب عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں روایات ہیں کہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے ظہور و قیام کے بعد ان کی شادی خانہ آبادی ہوگی اور ان کی دعوت ولیمہ پورے ایک ہزار سال تک چلے گی اب اسی سے اندازہ لگائیں کہ جب ان کے ایک صحابی کی شادی خانہ آبادی کی تقریب پورے ایک ہزار سال تک چلنا ہے تو خود ان کے گھر اطہر کے پاک نوجوانوں کی شادی خانہ آبادی کے تقریبات کتنے لاکھ سال تک چلیں گے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار