

Loading content...
مومن کو اس کی قبر میں اطلاع دی جائے گی کہ تمہارے شہنشاہ ازل عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا ظہور اجلال ہو چکا ہے اب اگر تو چاہے تو ان کے حضور قدس میں جا سکتا ہے اور اگر اسی مقام پر عالم برزخ کی جنت میں کرامت اِلٰہیہ کے مزے لوٹنا چاہتا ہے تو بیشک یہیں رہ جاؤ اس وقت جو لوگ اس دن کے مشتاق ہوں گے وہ اس دنیا میں واپس آ جائیں گے اور جو نہ آنا چاہیں گے انہیں مجبور نہ کیا جائے گا بلکہ شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کی ابدی مسرتوں کے بارے میں ہے کہ ان کی خوشیاں جملہ عالمین میں سرایت پذیر ہوں گی حتیٰ کہ عالم برزخ میں اور مومنین کی قبروں میں بھی یہ مسرت اس طرح داخل ہوجائے گی جیسے سردی کے موسم میں سردی بند کمروں اور گرمی کے موسم میں گرمی بند کمروں میں بلاروک ٹوک داخل ہوجاتی ہے اس لئے ہر مومن ان مسرتوں کو اپنی قبروں میں بھی لائیو (Live) دیکھے اور محسوس کرے گا اور اِنجائے(Enjoy) کرے گا اور جو مومنین اس دنیا میں آجائیں گے ان کی جھولیاں بھی ابدی مسرتوں سے بھردی جائیں گی جیسا کہ شہنشاہ معظم امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ ہمیں قسم ہے اس ذات کی جس نے دانے کو شگافتہ فرمایا ہے اور انسان کو پیدا کیا ہے زمانۂ رجعت میں تما م مومن بلند ترین قدرت اِلٰہیہ و نعمت اِلٰہیہ کے ساتھ زندگی بسر کریں گے اور ایک ایک مومن کی ایک ایک ہزار اولاد نرینہ ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار