

Loading content...
دوستو!ـیہی وہ مقام ہے جس کی تمنا اور نوید پر سلمان پاک سلام اللہ علیہ جیسی ہستی خوشی سے رودیتی ہے جیسا کہ جناب سلمان پاک سلام اللہ علیہ سے روایت ہے کہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب آخری زمانے کی مسرتوں کا ذکر فرمایا تو ہمارے دل میں بھی یہ تمنا انگڑائیاں لینے لگی کہ کاش ہم بھی وہ زمانہ دیکھتے، ہماری اس خواہش کو ہمارے دل میںکروٹ بدلتے ہوئے دیکھ کر شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اے سلمان سلام اللہ علیک تو اور تم جیسے سارے لوگ اس زمانے کا ادراک کریں گے، جس کسی نے حقیقی و نورانی معرفت کے ساتھ ان کی اتباع کی وہ سارے لوگ ان کا زمانہ پائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار