

Loading content...
یہ تو آپ کو پہلے ہی کسی گفتگو میں بتایا تھا کہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف اپنی اقامت گاہ اور قصرسلطنت کوفہ میں پسند فرمائیں گے یعنی جب کوفہ میں تشریف فرمائیں گے تو اس وقت امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام تشریف لائیں گے… ان کے کوفہ میں تشریف لانے کی وجہ بھی یہی نظرآتی ہے کہ اسی کوفہ نے اس گھر اطہر کو مسلسل مصائب میں مبتلا دیکھا اسی کوفہ نے ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کے کئی مرتبہ بین سنے اسی کوفہ نے اپنی شہزادیوں صلوات اللہ علیہن کو بازاروں میں دیکھا آج بھی اسی کوفہ کو دکھانا لازم ہے کہ تو ایک بار اس گھر اطہرکو آباد بھی دیکھ لے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار