

Loading content...
میں نے جب ایسے روایات و احادیث دیکھے کہ جن میں یہی بیان ہوا تھا کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی رجعت کے مقام کو بیان کیا گیا تھا اور ان میں یہی لکھا ہوا تھا کہ وہ اس وقت واپس دنیا میں اظہار فرمائیں گے جب ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف شام میں دمشق کے باہر قیام پذیر ہوں گے تو مجھے فوری طور پر یہی خیال آیا کے شام تشریف لے جانے کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟ ملک شام میں کیا خصوصیت ہے کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام اس وقت رجعت نہیں فرمائیں گے جب ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کربلا یا نجف ]عراق[ میں تشریف فرما ہوں گے بلکہ یہ اس وقت کیوں ظہور فرمائیں گے جب آپ جنابؐ شام کے باہر فروکش ہوں گے؟ اس سوال کا واحد جواب میرے ذہن میں یہی آیا کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام اپنے مشن اور مقصد کی مالک پاک ہمشیر صلوات اللہ علیہا کو شامل فرمائے بغیر کیسے اپنی خوشی کا اعلان فرما سکتے ہیں؟… میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب کچھ ملکہ شام بی بی صلوات اللہ علیہا کی وجہ سے ہے کہ شام جاکر انہیں اپنے گھر اطہر کی ابدی آبادی کی نوید دینا ضروری ہے… کیونکہ جب تک ملکۂ شام بی بی صلوات اللہ علیہا خوش نہ ہوں گے اس گھر کا کوئی بچہ بھی خوش نہیں ہو سکتا اور یہ بھی عرض کردوں کہ سب سے آخر میں شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام خوش ہوں گے کیونکہ انہیں خوش کرنا سب سے مشکل کام ہے اور وہ جب تک اپنی حسرتِ انتقام نہ مٹا لیں گے انہیں کوئی خوشی نہ ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار