

Loading content...
٭ثم رددنا لکم الکرة کی تفسیر میں فرما یاگیاہے کہ امت ملعون نے تین مرتبہ اللہ د پر جسارت کی ہے پہلی جسارت انہوں شہنشاہ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کی صورت میں کی ہے، اس کے بعد انہوں نے اللہ پر دوسری جسارت امام حسن مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام کو شہید کرنے کی صورت میں اور تیسری شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کو شہید کر کے کی ہے اور اللہ د نے بھی تین وعدے فرمائے ہیں پہلا وعدہ ایک ایسے گروہ کو مسلط کرنے کا فرمایا ہے جو انتہائی سخت گیر ہوگا جس کا قیام خروج سے قبل ہوگا جو ہر اس آدمی کی گردن اڑا دے گا جس کے ہاتھ آل محمدؐعلیہم الصلوات والسلام کے خون سے رنگیں ہوں گے اور حتمی وعدہ سے مراد شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا خروج ہے اور تمہیں ان کے سامنے حکومت عطا کرنے کا مطلب ہے امام مظلومؐ علیہ الصلوات والسلام اور ان کے انصار کا اس دنیا میں آنا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار