

Loading content...
دوستو!ـشہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی حکومت اِلٰہیہ کا جب قیام ہوگا تو اس میں سب سے پہلے جس ذات اقدس علیہ الصلوات والسلام نے آکر شامل ہونا ہے وہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام ہوں گے اس وقت ہمارے شہنشاہ زمانہ علیہ الصلوات والسلام شامات ]شام، لبنان، فلسطین، اردن[ کے ممالک کو فتح فرمانے کے بعد دمشق کی طرف مراجعت فرمائیں گے تو اس وقت جنوب مشرق کی طرف سے ایک لشکر عظیم کی آمد کے آثار ظاہر ہوں گے اس وقت شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سارے لشکر وں کو حکم فرمائیں گے کہ تم استقبال کیلئے تیار ہوجاؤ اوروہ جنابؐ خود سارے لشکروں کے آگے ہوں گے ان کے دائیں بائیں ملکوت و جنات کے اور اصحاب کرام و انصار عظام کے لشکر ہوں گے ان میں ستر ہزار وہ صدیق ہوں گے جو وادیٔ سلام ]نجف الاشرف[ سے آپ کے ساتھ شامل ہوئے ہوں گے انتہائی جاہ و جلال و جبروت کے ساتھ آپ روانہ ہوں گے اور استقبال کریں گے اس وقت سارے لوگ دیکھیں گے کہ شہدائے کربلا علیہ الصلوات والسلام کا لشکر ہوگا جن کے ساتھ وہ سارے لوگ بھی ہوں گے جو امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے مشن و عزاداری کی وجہ سے شہید ہوئے ہوں گے یا جن لوگوں کی یہ تمنا رہی ہوگی کہ ہم اپنے مظلوم آقا علیہ الصلوات والسلام کو دوبارہ شانِ جلالت کے ساتھ آباد دیکھیں وہ بھی اس لشکر میں شامل ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار