

Loading content...
یہاں صاحب سے مراد نہ ساتھی ہے، نہ صحابی ہے اور نہ موصوف باصفت کیونکہ آپ اس دنیا سے تشریف لے ہی نہیں گئے بلکہ ہمیشہ سے ہمارے درمیان موجود رہے ہیںاور رجعت کے اصطلاحی معنی نہ ان کیلئے درست ہیں اور نہ ان کے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کیلئے کیونکہ ان پر موت کے لفظ کو عمومی معنی میںاستعمال کرنا بھی کفر ہے بلکہ لفظ شہادت بھی اپنے عمومی معنی میں ان کی راہ میں فدا ہونے والوں کی حد تو کفایت کرتا ہے مگر ان کے بارے میں اس معنی میں لفظ شہید استعمال کرنا بھی درست نہیں ہے کیونکہ یہ غائب ہوتے ہیں وصال اِلٰہی میں تشریف لے جاتے ہیں اس دنیا ہی میں موجود رہ کرمتصل باللہ ہوجاتے ہیں پردہ ذات اِلٰہی میں داخل ہوکر ہم سے اوجھل ہوجاتے ہیں اس لئے نہ ہی باقی تیرہ معصومین علیہم الصلوات والسلام پر لفظ رجعت اپلائی (Apply) ہوتا ہے اور نہ ہی ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف پر کیونکہ رجعت تو جانے والوں کی ہوتی ہے موجود گان کی نہیں ہمارے شہنشاہ معظم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو صاحب رجعت بمعنی متصرف بالرجعیت کے فرمایا گیا ہے یعنی ان کے زمانے میں ان کی حکومت میں ان کے حکم و تصرف سے رجعت کاوقوع ہوگا یعنی ان کے دور میں سارے معصومین علیہ الصلوات والسلام پردہ غیبت سے عالم شہود کو زینت بخشیں گے جبکہ غیبت کا جو پردہ ہے وہ صرف ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف پر ہی نہیں ہے بلکہ سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام اسی پردہ غیبت میں ہیں جس میں ہمارے شہنشاہ کائنات عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ہیں جب یہ پردہ اٹھنا ہے تو سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام سے اٹھنا ہے اور اس پردہ اٹھنے کا زمانہ کیونکہ آخری نور سروری صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زمانہ ہے اس لئے انہیں صاحب الرجعت عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا خطاب بخشا گیا ہے انہی کے زمانے میں سارے معصومین پردہ نور سے باہر تشریف لائیں گے اور مخصوص مومنین کی اور صالحین کی رجعت ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار