

Loading content...
یہ زمانہ رجعت ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے دور حکومت ہی کا ایک حصہ ہے یعنی وہ جب اس دنیا میں تشریف لائیں گے تو ان کی حکومت کے قیام کے پانچ ادوار ہوں گے جن پر میں پہلے ہی بہت کہہ چکا ہوں ان پانچ ادوار میں سے ایک دور ہی زمانہ رجعت ہے جس میں سارا پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام اس دنیا میں دوبارہ تشریف لائے گا اور ان کے چاہنے والے ان کے ساتھ ہوں گے یعنی مومنین میں سے جن لوگوں کی یہ تمنا رہی ہوگی کہ ہم اپنے شہنشاہوں کی حکومت دیکھیں تو انہیں اس دنیا میں زندہ کیا جائے گا اور انہیں اس حکومت اِلٰہیہ میں شامل کیا جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار