

Loading content...
ہمارے شیعہ مذہب کا یہ ایک ابتدائی عقیدہ ہے کہ قیامت سے پہلے پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے دوستوں اور دشمنوں کو زندہ کیا جائے گا اور انہیں اس دنیا میں اعمال کے مطابق جزا یا سزا کا ذائقہ چکھایا جائے گا…کئی لوگوں کومیری اس بات سے یہ لگنے لگا ہوگا کہ قیامت اور رجعت میں کوئی فرق نہیں ہے مگر ایسی کوئی بات نہیں قیامت اور رجعت میں یہ فرق ہے کہ قیامت میں بلا امتیاز مذہب و ملت سارے عالم انسان کوقبروں سے نکالا جائے گا انہیں زندہ کرکے ساری انسانیت کو اسی ہیئت اصلیہ میں متجسم کر کے دربار عادل میں کھڑا کیا جائے گا لیکن رجعت میں صرف عالم اسلام کے بھی صرف ان لوگوں کو زندہ کیا جائے گا جن کا تعلق پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام سے شدید دوستی یا شدید دشمنی کا ہوگا اور زمانہ ماضی کے بھی محدود افراد کو اٹھایا جائے گا کیونکہ معاد کی دو قسمیں ہیں معاد کلی و معاد جزئی اس معاد جزئی میں ہر امت میں سے محدود لوگ اٹھائے جائیں گے گویا یہ اللہ د کا سپیشل کورٹ ہوگا اور معاد کلی قیامت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار