

Loading content...
رجعت کے بارے میں جو احادیث ہیں ان کی تعداد کے بارے میں عرض کردوں کہ جناب شیخ حر عاملی رحمة اللہ علیہ نے اپنی کتاب الایقاظ میں رجعت کے بارے میں 520 احادیث نقل کئے ہیں اسی طرح جناب محدث جزائری رحمة اللہ علیہ نے شرح تہذیب میں لکھا ہے کہ میں نے رجعت پہ 620 احادیث دیکھے ہیں اور غواصان بحر حدیث نے یہاں تک لکھا ہے کہ رجعت کے موضوع پر ایک ہزار کے قریب احادیث موجود ہیں اورآئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام کے جو منقولہ زیارات ہیں ان میں سے ایک سو سے زیادہ زیارتوں میں رجعت کا ذکر فرمایا گیا ہے اب اسی سے اندازہ لگائیں کہ یہ موضوع کتنا وسیع ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار